امپھال، 23؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی)منی پور میں ہونے والے اسمبلی الیکشن سے پہلے الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ لیا ہے- اس فیصلے کے تحت اب عسکریت پسند بھی ریاست میں ووٹ ڈال پائیں گے- الیکشن کمیشن نے منی پور کے ملی ٹنٹ گروپوں کو اسمبلی الیکشن میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی ہے- یہ وہ ملی ٹنٹ ہیں، جنہوں نے حکومت سے سیزفائر کا سمجھوتہ کیا ہے- ساتھ ہی ان کے نام ووٹنگ لسٹ میں بھی ہیں - حالانکہ الیکشن کمیشن نے اس کیلئے کئی طرح کی شرطیں بھی رکھی ہیں - الیکشن کمیشن نے حکم د یا ہے کہ ان ووٹروں کو ان کی رائے دہی کے حق کو دھیان میں رکھتے ہوئے پوسٹل بیلیٹ کے ذریعے ووٹنگ کرنے کی اجازت دی جائے گی، کیونکہ انہیں کیمپس سے باہر نہیں لایا جاسکتا -